News خبریں  
 
| Register
 
Latest | Archive | English | Urdu
  • Dec 01

    مہندی کی تقریب میں دولہے کے دوستوں کی فائرنگ، نوجوان ہلاک دوسرا شدیدزخمی


    ڈسکہ(نما ئندہ خصوصی) رسم مہندی کی تقریب میں دولہے کے دوستوں کی فائرنگ سے نوجوان گولی لگنے سے ہلاک دوسرا شدیدزخمی حالت تشویشناک تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ ڈھولے والی میں گزشتہ رات محمد اسماعیل کے بیٹے محمد یاسین کی رسم منہدی کی تقریب ہورہی تھی رسم منہدی کی تقریب رات گئے تھے جاری رہی اچانک شراب کے نشہ میں دھت مہندی میں شامل دولہے کے دوستوں ایاز علی اور عباس نے ہوائی فائرنگ کرنا شروع کردی جس کے نتیجہ میں دو گولیاں مہندی دیکھنے آئے دو نوجوانوں وقاص ولد جاوید اور سلیم مسیح ولد غنی کو جالگی اوردونوں ہی شدیدزخمی ہوگئے زخمی نوجوانوں کوطبی امداد کیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر سلیم مسیح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا اوردوسرے نوجوان وقاص کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے تاحال پولیس مصروف تفتیش ہے

    Reported by : sheraz

  • Dec 01

    سنوکر ٹورنامنٹ کا فائنل ، محمد افضل منشاء کی طرف سے کھلاڑیوں میں انعامات کی تقسیم


    ڈسکہ (نما ئندہ خصوصی) ڈسکہ مقا می سنو کر کلبو ں کے درمیا ن مقابلہ جس کا فائنل حماد کلب میں ہوا تقر یب کے مہما ن خصوصی محمد افضل منشاء سٹی صدر پا کستان مسلم لیگ ن تھے جنہو ں نے فائنل جیتنے والے کھلاڑی کو نقد ی انعام اور ٹرافی سے نوازہ انہو ں نے کہا کہ نو جوان میں کھیلو ں کے مقا بلہ ہو نے سے ان میں نظم و ضبط اور ہمت پیدا ہو تی ہے ہا ر کر سا منے کر نے والے اگر ہمت نہ ہاڑنے تو آنے والے وقت میں کا میا بی ان کے قد م چو متی ہے انہو ں نے کہا کہ نو جوان کو چا ہیے کہ کھیل کے سا تھ تعلیم پر زور دیا جا ئے تا کہ وہ ہر دور میں کا میا بی حا صل کر سکے ہر ملک کی تر قی نو جوانوں کے ہا تھ میں ہو تی ہے کیو نکہ نو جوان ہی ملک کے معما ر ہو تے ہیں

    Reported by : sheraz

  • Dec 01

    پوزیشن ہولڈر طلباء میں انعامات کی تقسیم،افتخا رالحسن شاہ اور محمد افضل منشاء کی خصوصی شرکت


    ڈسکہ (نما ئندہ خصوصی) گورنمنٹ بو ائز ہا ئی سکو ل ڈسکہ میں پوز یشن حا صل کر نے والے طلبا میں انعا ما ت تقسیم کیے گئے جس میں مہما ن خصوصی سید افتخا ر الحسن شاہ ممبر قو می اسمبلی ،محمد آصف با جو ہ ممبر صو با ئی اسمبلی ،محمد افضل منشاء سٹی صدر پا کستان مسلم لیگ ن ،سید حسنا ت الحسن شاہ سا بقہ چیئر مین ضلع کونسل اور سید فیصل الحسن شاہ تھے جنہوں نے پو زیشن حا صل کر نے والے طالبہ میں انعا ما ت تقسیم کیے اس مو قع پر سید افتخا ر الحسن شا ہ نے کہا کہ نو جوان ہی ملک کے معما ر ہو تے ہیں جس ملک کے بچے اور نوجوان تعلیم کے بغیر جا ہل اور غیر ہنر مند رہو تے ہیں وہ ملک کبھی بھی تر قی کی منازل طے نہیں کر سکتا میا ں محمد نواز شر یف اور میاں محمد شہبا ز شریف ملک میں تعلیم عام کرنے کے لئے ہر ممکن کو شش کر رہے ہیں محمد افضل منشاء نے کہا کہ مہنگا ئی کے اس دور میں جہاں ہر چیز کی قیمت آسمان سے با تیں کر رہی ہے وہا ں پڑھا ئی غریبوں کی پہنچ سے دور ہوتی چلی جا رہی ہے مگر میاں برادران نے تعلیم کے حصو ل کو مفت کر کے یہ ثا بت کر دیا کہ ملک میں تعلیم کو عام کر نا ان کی والی ترجیحا ت میں شا مل ہے

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    ایس ڈی او ڈسکہ سمیت محکمہ انہار کے عملہ کی ملی بھگت دفتر کی حدود سے لاکھوں روپے مالیت کے درخت چوری

    ڈسکہ (ایم اے رضا) ایس ڈی اوسب دویژن ڈسکہ سمیت محکمہ انہار کے عملہ کی ملی بھگت دفتر کی حدود سے لاکھوں روپے مالیت کے درجنوں درخت کاٹ کر بیچنے کا انکشاف ۔زرائع اور علاقہ کے مکینوں کے مطابق محکمہ انہار سب ڈویژن ڈسکہ کے عملہ مستری صغیر احمد،بیلدار مشتاق اور چوکیدارذوالفقارنے ایس ڈی او طاہر شاہ کے ساتھ ساز باز کر کے دفتر کی حدود سے لاکھوں روپے مالیتی شیشم کے درجنوں درخت جن کی لمبائی 20فٹ اور چوڑائی لپیٹ 8 سے 9فٹ تھی کا ٹ کرانور ٹھگ نامی ٹمبر مرچنٹ کے پاس بیچ دیے اور رقم خزانہ میں جمع کروانے کی بجائے خود ہی ڈکار گئے۔ تاہم کرپشن کے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے ۔اس ضمن میں موقف لینے کیلئے رابطہ کرنے پر ایس ڈی او طاہر شاہ نے بتایا کہ درختوں کی چوری کے بارے مجھے کوئی علم نہیں یہ محکمہ جنگلات والے بتا سکتے ہیں ۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    سماجی ادارے محض اللہ پاک کی رضا کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں ،امجد علی چوہدری

    ڈسکہ(چیف رپورٹر) سماجی ادارے محض اللہ پاک کی رضا کیلئے خدمات سر انجام دے رہے ہیں تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے ان خیالات کا اظہار معروف سماجی شخصیت اور ڈائریکٹر امن فاؤنڈیشن پاکستان امجد علی چوہدری نے ادویات کی ایک بڑی مقدار امن فری ڈسپنسری کو عطیہ دیتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ ملک میں غربت و افلاس کے باعث غریب و مستحق افراد کی بڑی تعداد صحت کی بنیادی سہولتوں سے بھی محروم ہے مہنگائی کے ساتھ ساتھ ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے لوگ علاج معالجہ کروانے سے بھی قاصر ہیں ان حالات میں سماجی اداوں کی طرف سے بلامعاوضہ ادویات کی فراہمی خوش آئند ہے ڈاکٹر ناصر حسین علوی نے کہا کہ فری طبی امداد کے سماجی خدمت کی بہترین شکل ہے امن فاؤنڈیشن جیسے ہزاروں ادارے ملک بھر میں غربت کے خاتمہ علم کے فروغ اور صحت کی سہولتیں بہم پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں حکومت اور مخیر حضرات کی طرف سے مناسب سرپرستی کی صورت میں ان کی کارکردگی مزید بہتر بنائی جا سکتی ہے

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    تحر یک استحکا م پا کستان قا ئد اعظم کونسل کی طرف سے محمدافضل منشاء کیلئے گولڈ میڈل ایوارڈ

    ڈسکہ (چیف رپو رٹر) تحر یک استحکا م پا کستان قا ئد اعظم گو لڈ آئیڈ یل ایوارڈ کی طر ف سے محمد افضل منشا ء چیئر مین مر کزی انجمن تا جران ڈسکہ کو گو لڈ میڈل ایواڈ ملنے پر سید افتخا ر الحسن ایم این اے این اے 113،محمد آصف با جوہ ایم پی اے پی پی130،شیخ عا بد حسین ،ایس محمد حسین ،راجہ نا صر علی ،شا ہد ند یم مغل ،عمران بٹ ایڈووکیٹ ،انجینئر نا صر عبا س ،رانا وسیم اشرف ،درے خا ن ،غلا م مصطفی قادری ،رانا محمد افضل صراف،غنضفر علی مغل ،ڈاکٹر فیضا ن،ڈاکٹر محمد اقبا ل ،محمد اقبا ل سا ہی ،نا صر حسین ،محمد اعجاز و دیگر نے مبا ر کباد پیش کی اس موقع پر محمد افضل منشا ء نے کہا کہ میں اللہ تعا لیٰ کا بے حد شکر گزار ہو ں کہ اس نے مجھے اس عزت سے نوازہ اس موقع پر دوستو ں نے کہا کہ شہر ڈسکہ کے لئے بہت اعزاز کی با ت ہے کہ ڈسکہ کی سیا سی سما جی شخصیت محمد افضل منشاء نے یہ ایواڈ حا صل کر کے شہر ڈسکہ کی عزت میں اضا فہ کیا ہے انہو ں نے کہا کہ محمد افضل منشا ء ڈسکہ شہر کی ہر دل عزیز شخصیت ہے

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    معذور ریٹاٹرڈ فوجی کا چار سالہ بیٹا اغوا کے بعد قتل،انصاف کیلئے دربدر ورثاء کا روڈ بلاک کر کے احتجاج

    ڈسکہ(ایم اے رضا)معذور ریٹاٹرڈ فوجی کا چار سالہ بیٹا اغوا کے بعد قتل تشدد زدہ نعش ٹیوب ویل سے برآمد بااثرا فراد کے دباؤ کی وجہ سے گرفتار ملزم کو وی آئی پی پروتوکول ‘بچے کے اہل خانہ کا مین جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج ہمارے بچے کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کو پھانسی پر لٹکایا جائے اہل خانہ کی دہائی تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر کے علاقہ راجوکے کا جاوید مسیح جوکہ معذوری کی وجہ سے پاک آرمی سے ریٹائرڈ ہوگیا تھااس نے چندروزقبل اپنا مکان بنانے کیلئے عامر مسیح کو مستری لگاہواتھا عامرمسیح نے ان کی دیوار ٹیڑھی بنادی جس پر جاوید مسیح نے ا س کو جواب دے دیااور ملزم عامر مسیح وہاں سے چلاگیاریٹائرڈ فوجی کاچار سالہ بیٹا سیمسن مسیح اگلے دن مغرب کی نماز کے بعد اپنی گلی میں کھیل رہاتھا جو اچانگ غائب ہوگیا اس کے گھروالوں نے کافی تلاش کی مگر بچہ نہ ملا اگلے دن چار سالہ سیمسن مسیح کی تشدد زدہ نعش گاؤں میں واقع ایک ٹیوب ویل سے ملی جس کو تشدد کرکے ملزم عامر مسیح نے قتل کردیا تھامعذور ریٹائرڈ فوجی نے اپنے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ صدر پولیس کو درخواست دی مگر پولیس بااثر افراد کے دباؤ کی وجہ سے ملزم عامر مسیح کیخلاف مقدمہ درج کرنے سے انکاری ہوگئی ہے اور گرفتار عامعر مسیح کو بجائے حوالات بند کرنے کے مہمان کے طور پر رکھا ہوا ہے جس پر چار سالہ سیمسن مسیح کے اہل خانہ نے راجوکے سٹاپ مین جی ٹی روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا مین جی ٹی روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے سیالکوٹ اور گوجرانوالہ جانیوالی ٹریفک بلاک ہوگئی بچہ کے لواحقین نے وزیراعلیٰ پنجاب ‘ڈی آئی جی پنجاب ‘آر پی او گوجرانوالہ اور ڈی پی او سیالکوٹ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے بچے کے قتل کامقدمہ درج کیا جائے ا ملزم کو فی الفور پھانسی کی سزا دی جائے تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر چار سالہ سیمسن مسیح کے اہل خانہ کویقین دہانی کروائی کے ان کے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف جلد کاروائی کی جائے گی جس پر ورثاء نے احتجاج ختم کردیا

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    ضلع سیالکوٹ کو پانی وبجلی کی وزارت ملتے ہی ضلع بھر میں لوڈشیڈنگ انتہا تک پہنچ گئی

    ڈسکہ(ایم اے رضا) ضلع سیالکوٹ کو پانی وبجلی کی وزارت ملتے ہی ضلع بھر میں لوڈشیڈنگ انتہا تک پہنچ گئی، شدید گرمی اور 20سے 22گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ،بچے پانی کو ترس گئے ۔تفصیل کے مطابق جمعہ کے روز 25رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھایا ان وزراء میں پانی وبجلی کی وزارت شہر اقبال کے حصہ میں آئی اور سینئر رہنما مسلم لیگ (ن)خواجہ محمد آصف کو یہ ذمہ داری سونپ دی گئی جس سے 4تحصیلوں (سیالکوٹ، ڈسکہ،پسرور،سمبڑیال )پر مشتمل ضلع سیالکوٹ کو ریلیف ملنے کی بجائے لوٖشیڈنگ کا دورانیہ 16سے 18گھنٹے سے بڑھ کر 20سے 22گھنٹے ہوگیا۔سخت گرمی اور جان لیوا لودشیڈنگ نے لوگوں کا کچومر نکال دیا ہے اور شہری خصوصاً بچے پانی تک کو ترس گئے ہیں اور اس ساری صورتحال نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا کر رکھ دیا ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن)کی حکومت لوڈشیڈنگ پر جلد قابو پاکر عوام کو ریلیف دے۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    نواز شریف کے وزیراعظم ، شہباز شریف کے وزیراعلیٰ اور کواجہ آصف کے وفاقی وزیر بننے پر ڈسکہ کی مسلم لیگ

    ڈسکہ(ایم اے رضا) ڈسکہ شہرمسلم لیگ (ن)کا گڑھ،میاں نواز شریف تیسری بار وزیراعظم میاں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب جبکہ شہر اقبال کے سپوت خواجہ آصف وفاقی وزیر بن گئے مگر تحصیل بھر میں نہ کہیں جشن منایا گیا،نہ مٹھائی،بانٹی گئی، نہ ڈھول بجا،نہ بھنگڑے ڈالے گئے جس سے شہریوں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے ۔یاد رہے کہ تحصیل ڈسکہ ایک قومی حلقہ این اے 113جبکہ 3صوبائی حلقوں پی پی,130 128,129پر مشتمل ہے اور ان چاروں حلقوں میں مسلم لیگ (ن)کے ہی امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئے ہیں اور یہاں پرمسلم لیگ (ن)تحصیل وسٹی،یوتھ ونگ تحصیل وسٹی ،خواتین ونگ، لیبر ونگ ودیگر ونگز کے صدور وسیکرٹریز سمیت دیگر عہدیداران عرصہ دراز سے عہدوں پر فائز ہیں مگر ایم این اے ،ایم پی ایز اور پارٹی عہدیداران میں سے کسی کو بھی توفیق نہیں ہوئی کہ مسلم لیگ (ن)کی ملک بھر میں تاریخی کامیابی کے بعد بننے والی تاریخ سازحکومت کے قیام پر شاندار اور پرجوش مظاہرہ کر کے خراج تحسین پیش کرتا ۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    واپڈا کی روایتی بے حسی،لوڈ شیڈنگ کے باعث شب معراج اور نماز جمعہ کے دوران فرزندان اسلام عبادت سے محرو

    ڈسکہ(ایم اے رضا)واپڈا کی روایتی بے حسی،لوڈ شیڈنگ کے باعث شب معراج اور نماز جمعہ کے دوران فرزندان اسلام عبادت سے محروم ، متاثرین کی واپڈاکو بددعائیں۔ تفصیل کے مطابق معراج کی مقدس رات کے موقع پر بجلی کی لوڈ شیڈنگ بھی عروج پر رہی جس سے فرزندان اسلام عبادت کے حقیقی لطف سے اور اکثر نمازی وضو کیلئے پانی نہ ملنے کی وجہ سے عبادت سے بھی محروم رہے اور یہ سلسلہ صرف رات تک ہی محدود نہیں رہا بلکہ جمعۃ المبارک کے موقع پر بھی سارادن لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے لوگ جمعہ کی نماز سے بھی محروم رہے ۔یاد رہے کہ اکثر فرزندان اسلام نے شب معراج کو رات بھر عبادت کے بعد جمعہ کے دن کا روزہ بھی رکھا مگر لوڈ شیڈنگ کے باعث سارا دن انہیں سخت گرمی کے باعث دشواری اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔لوڈشیڈنگ سے متاثرہ مسلمانان اسلام نے واپڈا کو سخت بددعائیں دیں اورآنے والی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد لوڈشیڈنگ پرقابو پاکر عوام کو ریلیف دیں ۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    میاں اختر ہیومین رائٹس ایسوسی ایشن ڈسکہ،پسرور،سمبڑیال کے صدر نامزد

    ڈسکہ(چیف رپورٹر)مرکزی صدر پاکستان انٹر نیشنل ہیومین رائٹس ایسوسی ایشن حبیب ملک اورکزئی نے میاں اختر علی کو ڈسکہ،سمبڑیا ل اور پسرور کیلئے صدر نامزد کردیا ہے ۔ سماجی ،مذہبی،کاروباری حلقوں معززین اور سول سوسائٹی نے انہیں مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ میاں اختر انسانی حقوق کیلئے درپیش مسائل کے حل کیلئے بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے ۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    ایڈمنسٹریٹر ڈسکہ کے حکم پر ٹی ایم اے ڈسکہ کاغیر قانونی ٹاؤنز کے خلاف آپریشن

    ڈسکہ(ایم اے رضا)ایڈمنسٹریٹر ڈسکہ کے حکم پر ٹی ایم اے ڈسکہ کاغیر قانونی ٹاؤنز کے خلاف آپریشن بغیر منظوی کے تعمیر ہو نے والے پانچ ٹاؤنز کو گرادیا گیا تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ڈسکہ منور حسین کے حکم پر ٹی ایم او ڈسکہ فدا افتخار میر نے کارووائی کر تے ہو ئے ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں ٹی ایم اے ڈسکہ سے نقشہ جات کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر ہو نے والے پانچ ٹاؤنز میں ہو نے کی غیر قانونی تعمیرات کو گرادیا گیااورروڈ پر لگے ٹاؤنز کے بڑے بڑے سائن بورڈ ز بھی گرادیئے گئے اس موقع پر ٹی اوسید سروش اقبال اور ٹی او پی آر سی حاجی محمد اشرف بھی موجود تھے اس موقع پربات چیت کر تے ہو ئے ٹی ایم اے ڈسکہ فدا افتخار میر نے کہا کہ ٹی ایم اے ڈسکہ سے نقشہ جات کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر ہو نے والے ٹاؤنزاور ناجائز تعمیرات کو گرادیا جائے گا اس سلسلے میں کسی سے کو ئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کوئی سفارش قبول کی جائے

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    ڈسکہ(ایم اے رضا)ایڈمنسٹریٹر ڈسکہ کے حکم پر ٹی ایم اے ڈسکہ کاغیر قانونی ٹاؤنز کے خلاف آپریشن بغیر منظوی کے تعمیر ہو نے والے پانچ ٹاؤنز کو گرادیا گیا تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر ڈسکہ منور حسین کے حکم پر ٹی ایم او ڈسکہ فدا افتخار میر نے کارووائی کر تے ہو ئے ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں ٹی ایم اے ڈسکہ سے نقشہ جات کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر ہو نے والے پانچ ٹاؤنز میں ہو نے کی غیر قانونی تعمیرات کو گرادیا گیااورروڈ پر لگے ٹاؤنز کے بڑے بڑے سائن بورڈ ز بھی گرادیئے گئے اس موقع پر ٹی اوسید سروش اقبال اور ٹی او پی آر سی حاجی محمد اشرف بھی موجود تھے اس موقع پربات چیت کر تے ہو ئے ٹی ایم اے ڈسکہ فدا افتخار میر نے کہا کہ ٹی ایم اے ڈسکہ سے نقشہ جات کی منظوری کے بغیر غیر قانونی طور پر تعمیر ہو نے والے ٹاؤنزاور ناجائز تعمیرات کو گرادیا جائے گا اس سلسلے میں کسی سے کو ئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور نہ ہی کوئی سفارش قبول کی جائے

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کا زچہ بچہ ہسپتال پر چھاپہ ریکارڈ قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی

    ڈسکہ( ایم اے رضا)عوامی شکایات پر اسسٹنٹ کمشنر کا زچہ بچہ ہسپتال پر چھاپہ ریکارڈ قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ منور حسین نے عوامی شکایات پربدعنوانی اور کرپشن پرانجمن خدمت خلق کے زیر انتظام چلنے والے زچہ بچہ ہسپتال پرچھاپہ مارکر ریکارڈ قبضہ میں لے لیا اور ان کے خلاف کاروائی شروع کردی۔یاد رہے کہ چند روز قبل ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد چوہدری نے بھی چھاپہ مار کر نان کوالیفائیڈ عملہ کو کام کرنے سے روک دیا تھا اور این جی او کو کوالیفائیڈ ڈاکٹر تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے تھے ۔عوامی سماجی حلقوں نے اس کاروائی کو سراہتے ہوئے آفیسران کا شکریہ ادا کیا کہ این جی او کے تحت چلنے والے زچہ بچہ ہسپتال میں نان کوالیفائیڈ عملہ خواتین مریضوں کا علاج کر کے ان کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 10

    سالانہ بجٹ سے پہلے ہی دوکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کردی عوام کے ہوش اڑ گئے

    ڈسکہ( ایم اے رضا)سالانہ بجٹ سے پہلے ہی دوکانداروں نے خود ساختہ مہنگائی کردی عوام کے ہوش اڑ گئے عوام ایک وقت کی روٹی کو بھی ترس گئے،سادہ لوح عوام نے ریلیف کیلئے آنے والی حکومت سے امیدیں وابستہ کرلیں۔تفصیل کے مطابق ابھی سالانہ بجٹ آیا نہیں مگر شہر اور گردو نواح کے تاجروں اور دکانداروں کی ہوس نے شہریوں اور دیہاتی لوگوں کے ہوش اڑا دیئے ہیں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے نے عام آدمی کو بھوکا مرنے پر مجبور کر دیا ہے دکانداروں نے مرغ گوشت ،چھوٹا بڑا گوشت ،انڈے لال مرچ،دالیں گھی چینی مصالحہ جات سبزیاں و دیگر کھانے پینے کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 2سے3گنا مصنوعی اضافہ کردیا ہے تحصیل انتظامیہ و دیگر پرائس کنٹرول مجسٹریٹوں نے کبھی بھی قیمتوں کا جائزہ لینے کی زحمت تک نہیں کی یاد رہے کہ شہر بھر میں 11پرائس کنٹرول مجسٹریٹ موجود ہیں لیکن کارکردگی بالکل صفر ۔اور اگر کبھی محکمانہ کاروائی ہوتی بھی ہے تومحض کاروائی ڈالنے کیلئے بڑے بڑے ڈیلروں کو پکڑنے کے نجائے چھوٹے دوکانداروں کو پکڑ کر جرمانے کردیے جاتے ہیں ماہر قانون ظہیر عباس بھٹی ایڈووکیٹ، سیکرٹری بارمیاں محمد ناصر ایڈووکیٹ،تاجر رہنماسید ناصر مہدی ،لیگی رہنماؤں نعیم اعجاز مغل،مرزا محمدشبیر مغل،حاجی منظور احمد مغل، منیر احمد مغل ودیگر نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او سیالکوٹ سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 06

    ناقص اور مضر صحت مشروبات کے ذریعے موت بانٹنے والوں نے شہر اور نواح پر یلغار کردی

    ڈسکہ (چیف رپورٹر)گرمی بڑھتے ہی ناقص اور مضر صحت مشروبات کے ذریعے موت بانٹنے والوں نے شہر اور نواح پر یلغار کردی ، ناقص اور مضر صحت مشروبات کی سرعام فروخت جاری ،لوگ ہیضہ،ڈائریا اور گیسٹرو جیسے امراض میں مبتلا ،محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ خاموش ۔گرمی کی شدت کے ساتھ ہی شہر بھر اور نواحی دیہات میں فالسہ،املی آلو بخارا ودیگر اقسام کے جعلی برانڈ کے مضر صحت کولڈ ڈرنک اور مشروبات اور برف کے گولوں کی سرعام فروخت جاری ہے اور یہی نہیں بلکہ صفائی کا بھی کوئی دھیان نہیں رکھا جاتا جس سے لوگ مختلف بیماریوں ہیضہ، ڈائریا، گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مگر مقامی انتظامیہ،ٹی ایم او،ایڈمنسٹریٹر اور محکمہ صحت ان کے خلاف تاحال کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لاسکا معلوم نہیں اس میں کیا مصلحت پوشیدہ ہے سماجی عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلہ کی طرف فوری توجہ دیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 06

    ناقص اور مضر صحت مشروبات کے ذریعے موت بانٹنے والوں نے شہر اور نواح پر یلغار کردی

    ڈسکہ (چیف رپورٹر)گرمی بڑھتے ہی ناقص اور مضر صحت مشروبات کے ذریعے موت بانٹنے والوں نے شہر اور نواح پر یلغار کردی ، ناقص اور مضر صحت مشروبات کی سرعام فروخت جاری ،لوگ ہیضہ،ڈائریا اور گیسٹرو جیسے امراض میں مبتلا ،محکمہ صحت اور مقامی انتظامیہ خاموش ۔گرمی کی شدت کے ساتھ ہی شہر بھر اور نواحی دیہات میں فالسہ،املی آلو بخارا ودیگر اقسام کے جعلی برانڈ کے مضر صحت کولڈ ڈرنک اور مشروبات اور برف کے گولوں کی سرعام فروخت جاری ہے اور یہی نہیں بلکہ صفائی کا بھی کوئی دھیان نہیں رکھا جاتا جس سے لوگ مختلف بیماریوں ہیضہ، ڈائریا، گیسٹرو سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں مگر مقامی انتظامیہ،ٹی ایم او،ایڈمنسٹریٹر اور محکمہ صحت ان کے خلاف تاحال کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لاسکا معلوم نہیں اس میں کیا مصلحت پوشیدہ ہے سماجی عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس اہم مسئلہ کی طرف فوری توجہ دیتے ہوئے کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 06

    ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر معطل ہونے والے سکول ٹیچر کی اے ای او سے بدتمیزی اور گالم گلوچ

    ڈسکہ (چیف رپورٹر) ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے پر معطل ہونے والے سکول ٹیچر کی اے ای او سے بدتمیزی اور گالم گلوچ،منع کرنے پرنا ئب قاصد کے نا ک کی ہڈی توڑ دی،محکمہ تعلیم کے ملازمین کی ہڑ تا ل ۔ تفصیلا ت کے مطا بق گورنمنٹ پرا ئمر ی سکو ل چک کپہ کے ٹیچر طا رق محمو د کو ڈیوٹی پر موجود نہ ہونے اور اکثر اوقات غیر حاضر رہنے پر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افیسر کی ہدایت پر اسسٹنٹ ایجو کیشن افسر نے چھاپہ مار کر محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جس پرمذکورہ ٹیچر نے ان کے آفس میں آکر ان کوگند ی اور فحش گا لیا ں دی جس پر اس کے خلا ف مقد مہ درج کر وایا گیا مگر ملز م نے ضما نت کر والی اور دوبا ر ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن افس جا کر گا لی گلو چ کر نا شروع کر دی جس پر نا ئب قا صد عبدالغفور نے اس کو منع کیا تو غصے میں آکر ملز م نے نا ئب قاصد کو پیپر ویٹ دے مار جو اس کے نا ک پر لگا اور اس کے نا ک کی ہڈی ٹوٹ گئی جس کے خلا ف ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفس کے تما م ملا زمین نے ہڑتا ل کر دی یاد رہے طا ر ق محمود کے خلا ف پہلے بھی کئی ایف آئی ار درج ہے اور کئی بار محکما نہ کا روائی میں معطل ہو چکا ہے مگر پھر رشوت دے کر اپنی نو کر ی پر تعینا ت ہو جا تا ہے مر کزی انجمن تا جران ،صحا فی برادری ،وکلا ء برادری اور سول سوسائٹی نے اس واقع کی پر زور مذمت کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ پنجا ب ،سیکرٹری پنجا ب ،کمشنر گو جرانوالہ ،ڈی سی او سیا لکو ٹ اور تما م اعلیٰ حکا م سے مطا لبہ کیا ہے کہ طارق محمو د کو فی الفور نو کر ی سے معطل کیا جا ئے اور اس کے خلا ف سخت سے سخت کا روائی عمل میں لی جا ئے

    Reported by : sheraz

  • Jun 06

    شہر بھر اور نواحی علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ عروج پر آٹو پارٹس کی صنعتیں تباہی کے دہانے پر

    ڈسکہ(چیف رپورٹر)شہر بھر اور نواحی علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ عروج پر صنعتیں کاروبار تباہ آٹو پارٹس کی صنعتیں تباہی کے دہانے پر وسیع پیمانے پر مزدوروں کے بے روزگار ہونے کا خدشہ ۔ تفصیل کے مطابق ڈسکہ شہر اور اس کے نواحی دیہات میں ملکی تاریخ کی بدترین لوڈشیڈنگ عروج پر پہنچ چکی ہے جس سے آٹو پارٹس کی مینو فیکچرنگ بہت زیادہ متاثر ہورہی ہے اور اکثر صنعتیں بند ہورہی ہیں جس سے بڑی تعداد میں مزدور بے روزگار ہورہے ہیں اور ان کے گھر میں نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے کیونکہ ان میں سے اکثر اپنے گھروں کے واحد کفیل ہیں اور ان کے اہل خانہ ان کی کمائی سے ہی اپنا پیٹ پال رہے ہیں۔ آٹو پارٹس مینو فیکچرنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری شاہد ندیم مغل اور سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر امین رضا نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت ملکی تاریخ کی بدترین لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے اور سب سے زیادہ آٹو پارٹس کی صنعت متاثر ہوئی ہے اور کام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر مزدور کام چھوڑ کر بے روزگار ہوچکے ہیں کیونکہ اس وقت ملک پاکستان میں کوئی بھی ایسی صنعت نہیں جو لوڈشیڈنگ کی وجہ سے تباہی کاشکار نہ ہو لہٰذا نئی آنے والی حکومت کو چاہئے کہ اس اہم مسئلہ کی جانب فوری توجہ دیتے ہوئے مثبت اقدامات کرے تاکہ ملک پھر سے ترقی کی راہ پر گامزن ہوسکے۔

    Reported by : sheraz

  • Jun 06

    ڈاکٹر کی غفلت سے شہید ہونیوالے صحافی کامران افضال کا کیس اسمبلی میں اٹھاؤں گی،شبینہ زکریا بٹ

    ڈسکہ(ایم اے رضا )ایک سال قبل ڈاکٹر کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی سے موت کی آغوش میں چلے جانے والے صحافی کامران افضال شہید کے کیس کا ہیلتھ کیئر کمیشن سے تاحال فیصلہ نہ ہونے اور ہیلتھ کیئر ایکٹ کے حوالہ سے پنجاب اسمبلی میں معاملہ اٹھاؤں گی ان خیالات کا اظہار مخصوص نشست پر منتخب ہونے والی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ شبینہ زکریا بٹ نے اپنے بڑے بھائی سابق ایم پی اے محمداشفاق وائیں بھولی بٹ کے ہمراہ شہید صحافی کامران افضال کی برسی کے موقع پر اراکین پریس کلب سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں صحافی ملکی مسائل کی نشاندہی کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے اس لئے آپ صحافی بھائیوں سے گزارش ہے کہ اپنے علاقہ کے مسائل کی نشاندہی کریں میں انشاء اللہ ان مسائل کے حل کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کروں گی ۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کی رہنمائی سے میں اپنی تمام تر توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے شہر ڈسکہ کو مسائل سے نجات دلانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کروں گی ۔

    Reported by : sheraz

Haroon Gym
ONLINE DASKAVIS
Please login to access the Apna Daska Chat

down arrow Check out our sponsor

Haroon Gym

 

   
home about apna daska city apna daska city map
apna daska city gallery apna daska city news apna daska city online sale purchase
apna daska city phone directory apna daska city yellow pages apna daska city forum / gup shup
free sms to pakistan apna daska city contact us support@apnadaska.com